تازہ تر ین

گلو کا رہ کی 12 اور 8 سالہ نابالغ بیٹیوں سے متعدد بار زیادتی کرنیوالے ملزم کیخلاف چو نکا دینے والا اقدام

راولپنڈی (ویب ڈیسک) معروف پشتو گلوکارہ نازیہ اقبال نے اپنے بھائی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ان کی 2 نابالغ بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، گلوکارہ کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گلوکارہ نازیہ اقبال نے اپنے 19 سالہ بھائی افتخار کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ روات میں منگل کے روز درخواست جمع کرائی۔ اپنی درخواست میں گلوکارہ نے الزام عائد کیا کہ اس کے بھائی نے ان کی اور ان کے شوہر کی غیر موجودگی میں ان کی 12 سالہ اور 8 سالہ نابالغ بیٹیوں کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔نازیہ اقبال نے کہا کہ جب بھی وہ کنسرٹ وغیرہ کیلئے باہر جاتی تھی تو اپنے بھائی افتخار کو بچیوں کی دیکھ بھال کیلئے اپنے گھر پر بلالیتی تھی، لیکن بچیوں کا ماموں نہ صرف معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ انہیں دھمکاتا بھی رہا۔ گلوکارہ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ اس نے منگل کے روز اپنے بھائی کو اپنی ایک بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جس کے بعد اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی۔ایس ایچ او روات پولیس سٹیشن کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، دونوں بچیوں کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کرالیے گئے ہیں جن کی رپورٹس پنجاب فرانزک لیب کو بھجوادی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain