اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے خواجہ آصف کی نا اہلی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ”جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے اس کو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دےگی انشائ اللہ “۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو یو اے ای کا اقامہ رکھنے پر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت غیر صادق اور غیر امین قرار دیتے ہوئے تاحیات نا اہل قرار دیا ہے۔
