تازہ تر ین

ناہل خواجہ آصف کا تہلکہ خیز اعلان ،سب رہ گئے حیران

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے نااہلی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کےرہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کسی نے کوئی کمال نہیں کیا، یا تو انہوں نے اقاما چھپایا تھا، اگر چھپائی ہوئی چیز باہر آتی تو کمال ہوتا۔حامد میر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےرہنما کا کہنا تھاکہ وہ جب سے سیاست میں ا?ئے انہوں نے تب سے اپنے اکاو¿نٹس اور اقاما ظاہر کیا ہوا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی ڈکلیئرڈ کیا، جس اقامے کی تصویر دکھائی جارہی ہے وہ خود الیکشن کمیشن کو دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain