لاہور (ویب ڈیسک) عوامی مقامات پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات تو ہوتے ہی تھے لیکن اب مردوں کی جانب سے خواتین کے سامنے خودلذتی کے عمل کے واقعات بھی رونمائ ہونے شروع ہو گئے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی کے سامنے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے لڑکیوں کے سامنے خودلذتی کے واقعے کے بعد کالج کی لڑکیوں سے بھری وین کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار نے بھی یہ شیطانی حرکت کی اور اب اسلام آباد سے بھی ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں معروف شاپنگ مال کی لفٹ میں ایک شخص نے خودلذتی کا شرمنا ک ترین عمل شروع کردیا۔اسلام ا?باد کی ایک لڑکی نے فیس بک پر جاری تفصیلات میں بتایا ”میں نے رپورٹ کر کے ایک لڑکے کا سینٹورس مال میں داخلہ بند کروا دیا۔ لیکن کیوں؟ کیونکہ وہ چوتھی منزل سے لے کر بیسٹمنٹ میں جانے تک لفٹ میں کھڑا ہو کر خودلذتی کے عمل میں مصروف تھا۔لفٹ میں موجود دیگر لوگوں نے اسے نظرانداز کرنے کیا لیکن میں نے ایسا کرنے سے انکار کیا۔ سینٹورس کا عملہ اس معاملے میں بہت ہی ہوشیار ثابت ہوا۔۔۔ تو خواتین و حضرات!!! اگلی مرتبہ ایسے غلیظ افراد کیخلاف کارروائی سے مت گھبرائیے گا جو جنسی ہراسگی کو اپنا استحقاق سمجھتے ہیں۔“
