تازہ تر ین

ڈربی شائر نے وہاب کی خدمات حاصل کر لیں

لندن(اے پی پی) انگلش کاﺅنٹی کرکٹ کلب ڈربی شائر نے رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کی خدمات حاصل کر لیں۔ معاہدے کے تحت وہ 10 میچز میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔ 32 سالہ وہاب ریاض نے گزشتہ سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آخری بار ملک کی نمائندگی کی تھی تاہم ناقص فارم کی وجہ سے انہیں ٹیم سے دوری کا سامنا ہے اور ٹیم کوچ مکی آرتھر بھی ان پر تنقید کر چکے ہیں، انہوں نے دورہ انگلینڈ سے قبل بھی کہا تھا کہ وہاب نے گزشتہ دو برسوں کے دوران اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتوحات نہیں دلوائیں اسلئے انہیں سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔، ڈربی شائر سے معاہدے کے بعد وہاب ریاض نے امید کا اظہار کیا کہ انگلینڈ میں شیڈول ٹورنامنٹ ان کی ٹیم میں دوبارہ واپسی میں مددگار ثابت ہو گا اور ہدف کے حصول کیلئے وہ خوب جان لڑائیں گے۔ ڈربی شائر کرکٹ ایڈوائزر کم بارنیٹ نے کہا کہ وہاب ریاض ماہر باﺅلر ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain