مکہ (خصوصی رپورٹ)بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مشفق الرحیم نے بیٹے کیساتھ عمرہ ادا کرلیا ، بنگال ٹائیگرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیات نہ ہونے پر وہ سعودی عرب گئے ۔انہوں نے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود میں اٹھائے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انہیں عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔مشفق الرحیم ایک دو روز میں بنگلہ دیش واپس آجائیں گے اور 13مئی سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے لگنے والے کیمپ میں شریک ہونگے ۔
