تازہ تر ین

3 گرجا گھروں پر خودکش حملوں میں 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جکارتا( ویب ڈیسک ) انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔انڈونیشیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر سورابایا میں داعش سے متاثر خودکش حملہ آوروں نے مختلف مقامات پر چند منٹوں کے وقفے سے تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا جس کے باعث ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے اور تینوں دھماکوں میں 10 منٹ کا وقفہ تھا جب کہ دھماکوں کے بعد شہر کے تمام گرجا گھروں کو بند کردیا گیا ہے۔حملہ آوروں نے پہلے دھماکے میں سینتا ماریا رومن کیتھولک چرچ کو صبح ساڑھے سات بجے نشانہ بنایا جس کے بعد دوسرے مقام پر جی پی پی ایس پینٹی کونٹل چرچ پر حملہ ہوا۔ایسٹ جاوا پولیس کے ترجمان فرانس برنگ منگیرا کا کہنا ہے کہ تینوں حملوں میں مجموعی پر 35 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب انڈونیشیا کے خفیہ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملوں میں داعش کی ذیلی تنظیم جمع انشورت دولہ ( جے اے ڈی) ملوث ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain