ڈبلن (نیوزایجنسیاں) آئرلینڈ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والی دنیا کی 11ویں ٹیم بن گئی آئرلینڈ نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں شرکت کے ساتھ ہی یہ اعزاز حاصل کیا،کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ 1877 میں کھیلا گیا تھا اور اس وقت سے اب تک صرف 10 ٹیموں کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جہاں بنگلہ دیش وہ آخری اور 10ویں ٹیم تھی جس نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستا ن نے 1952ءمیں بھارت کیخلاف میچ کھیل کرٹیسٹ ڈیبیوکیا تھا۔پاکستانی کرکٹرز فہیم اشرف اور امام الحق نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کر لیا، اشرف اور امام ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بالترتیب 230ویں اور 231ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ ایک طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مستقل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا۔آئرش ٹیم نے گزشتہ روزپاکستان کیخلاف اپنے ڈیبیو میچ کاآغازکردیا جبکہ افغانستان کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو بھی ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ برس جون میں آئرلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا، افغانستانی ٹیم آئندہ ماہ 14 جون کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرے گی۔پاکستانی کرکٹرز فہیم اشرف اور امام الحق نے آئرلینڈ کے خلاف تاریخی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کر لیا، اشرف اور امام ٹیسٹ ڈیبیو کرنےوالے بالترتیب 230ویں اور 231ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ 11 مئی سے شروع ہونا تھی لیکن پہلے روز کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ کا آغاز گزشتہ روز ہوا، اس ٹیسٹ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں فہیم اشرف اور امام الحق نے ڈیبیو کیا اور اس کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ نے بھی کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔