تازہ تر ین

کانز فلم فیسٹیول میں بالی وڈ کے بڑھتے اثرات

ممبئی (ویب ڈیسک) انٹرٹینٹمنٹ کی دنیا میں فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول کو انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں دنیائے انٹرٹینمنٹ کی تقریباً تمام اہم شخصیتیں یکجا ہوتی ہیں۔ان دنوں کانز میں اس کا 71 واں فلم فیسٹول جاری ہے جس میں بالی وڈ کی موجودگی پہلے سے کہیں زیادہ نظر آ رہی ہے۔گذشتہ سالوں میں کانز فلم میں ایشوریہ رائے نے بڑے پیمانے پر اپنی موجودگی درج کرائی تھی اور ایک عرصے تک انڈیا کے لیے کانز فیسٹیول کو ان کے تعلق سے جانا جاتا تھا۔
لیکن رواں سال ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دیپکا پاڈوکون ہر جگہ نظر آ رہی ہیں۔فلمی دنیا کا یہ سالانہ جشن جاری ہے اور دیپکا پاڈوکون پہلے دن سے ہی وہاں جلوہ افروز ہیں۔ایشوریہ رائے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ریڈ کارپٹ پر اپنے مخصوص انداز میں نظر آئیں۔ایوارڈ اور فیسٹیولز سے دور رہنے کے لیے جانی جانے والی معروف اداکارہ کنگنا راناوت بھی وہاں نظر آئیں اور انھیں دو دن مختلف انداز میں دیکھا گیا۔یہ کسی بڑے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پہلی بار ان کی شرکت ہے۔ ان کے علاوہ اداکارہ ہما قریشی بھی وہاں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain