تازہ تر ین

پونے نو لاکھ روپے بجلی کے بل پر ’خود کشی‘

انڈیا(ویب ڈیسک) انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ایک سبزی فروش نے 8.64 لاکھ روپے کا بجلی بل دیکھ کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔36 سالہ جگن ناتھ شیلکے کے اہل خانہ نے بی بی سی مراٹھی سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے خودکشی کے نوٹ میں بجلی کے بل کا ذکر کیا ہے۔محکمہ بجلی کے مطابق ان کا بل دراصل صرف 2800 روپے تھا۔ لیکن ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکام نے ان کی ایک نہ سنی۔جگن ناتھ شیلکے کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ جب شیلکے نے اپنے بل کے بارے میں محکمہ بجلی سے رابطہ کیا تو کسی نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔شیلکے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خود کشی سے قبل انھوں نے بجلی کے دفتر کے کئی چکر لگائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain