تازہ تر ین

سعودی عرب عالمی توجہ حاصل کرنے کے لیے کانز پہنچ گیا

کانز(ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں سعودی عرب اپنی فلم انڈسٹری سے متعلق عالمی توجہ حاصل کرنے کیلیے پہنچ گیا۔سعودی عرب اپنی فلم انڈسٹری سے متعلق عالمی توجہ حاصل کرنے کیلیے کانز پہنچ گیا اور کانز فلم فیسٹول میں اپنا پہلا پویلین قائم کر کے بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا بین الاقوامی پروڈکشن ہاسز کی توجہ عرب قوم کی جانب دلانے کیلیے ملک کی نو تشکیل شدہ قومی فلم ارگنائزیشن دی سعودی فلم کونسل نے سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کرنے پر عائد محصولات میں 35فیصد اور مقامی نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے پر50فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
جنرل کلچرل اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو احمد المزید کا کہنا تھا سعودیہ میں شوٹنگ کے اغاز کے بعد ہم خطے میں موجود دیگر انڈسٹریز کے مقابلے میں اہم کھلاڑی بن کر ابھریں گے۔صحافیوں کی جانب سے بار بار خواتین سے متعلق سوال کیا جاتا رہا جس کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ فلم میں خواتین کے لباس کے استعمال کے حوالے سے قواعد وضوابط کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain