تازہ تر ین

سعودی عرب میں گرد وغبارکا ریت کا طوفان،زندگی درہم برہم، الرٹ جاری کردیا گیا

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں گرد وغبار اور ریتلا طوفان آیا ہے جس سے نظام زندگی شدیدمتاثر ہو ہے جبکہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران مملکت کے بعض علاقوں میں ریت کا شدید طوفان اور گرد آلود آندھی چلے گی۔ محکمہ موسمیات نے موسمی تبدیلی کے دوران شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا کہ مملکت کے جنوب کی سمت سے نچلی ہوائیں، گردو غبار اور ریتلے طوفان کی لہریں اٹھ رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں مطلع گرد آلود ہونے کا اندیشہ ہے۔ گردو غبار اور ریتلے طوفان سے ملک کے شمالی علاقے بالخصوص الجوف، حائل، القصیم ، مدینہ منورہ، شمال مشرقی علاقے اور مکہ مکرمہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain