تازہ تر ین

فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ 5سے 24اگست تک فرانس میں کھیلا جائے گا

پیرس(آئی این پی) فیفا نے انڈر 20ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق میگا ایونٹ 5 سے 24 اگست تک فرانس میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں میزبان فرانس،، گھانا، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ شامل ہے۔ گروپ بی میں شمالی کوریا، انگلینڈ، میکسیکو اور برازیل کو رکھا گیا ، گروپ سی میں امریکا، جاپان، پیراگوئے اور سپین جبکہ گروپ ڈی میں ہیٹی، چین،، نائیجیریا اور جرمنی شامل ہیں۔
ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain