تازہ تر ین

ٹیسٹ کرکٹ، پاکستان نے آسٹریلیاکا عالمی ریکارڈ برابرکردیا

ڈبلن (آئی این پی) ڈبلن کے مقام پر میزبان آئرلینڈ کے پہلے تاریخی ٹیسٹ کا حصہ بن کر پاکستان کرکٹ ٹیم جہاں کئی اور اعزازات پاچکی ہے،وہیں اس نے سب سے زیادہ ممالک کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا آسٹریلیا کا ریکارڈ برابر کردیاہے۔دونوں ٹیموں کو اب دس مختلف ٹیموں کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگیاہے ۔ آسٹریلوی ٹیم نے اپنی تاریخ کے 9ٹیسٹ دیگر ممالک کے خلاف جبکہ ایک آئی سی سی ورلڈالیون کے خلاف کھیلا ہے۔مجموعی طورپر پاکستان اور آسٹریلیانے دس ، دس ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے۔آئرش سرزمین پر تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر پاکستان ٹیم سب سے زیادہ ممالک میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے ۔جو اب 12مختلف ممالک میں طویل فارمیٹ کے میچز کھیلنے کا اعزاز پاچکی ہے جس نے گیارہ ٹیسٹ نیشن ممالک کے علاوہ یواے ای میں بھی کافی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain