تازہ تر ین

کھیلوں کوسپانسر کرنے والے اداروں کو ٹیکس چھوٹ ملنے کا امکان

لاہور(بی این پی) حکومت نے کھیلوں کو سپانسر کرنے والے اداروں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کیلئے گرین سگنل دے دیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مناسب حوصلہ افزائی کئے بغیر کھیلوں کی ترقی ممکن نہیں، حکومت کھیلوں کی پروموشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے کوشاں ہے۔2 روز قبل دولت مشترکہ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپورٹس کو سپانسر کرنے والے اداروں کو حکومت ٹیکس میں ریلیف دینے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ اس تجویز کے حوالے سے تیز ی سے پیشرفت جاری ہے اور جلدہی کوئی مثبت خبر سامنے آسکتی ہے۔سپورٹس حلقوں نے بھی وزیر اعظم کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کھیلوں کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain