تازہ تر ین

پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آئرلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لیے

ڈبلن(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آئرلینڈ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 64 رنز بنا لیے ہیں۔
تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو ایڈ جوائس 39 اور پورٹر فیلڈ 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔آئر لینڈ کو اب بھی پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 116 رنز درکار ہیں۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں ا?ئرلینڈ کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور مہمان ٹیم کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان نے 16 برس بعد کسی ٹیم کو فالو آن کرنے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے آخری مرتبہ 2002 میں لاہور ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو فالو آن کرایا تھا۔آئرلینڈ کی ابتدائی 4 وکٹیں 7 رنز پر گر گئیں تھیں لیکن کیون اوبرائن کے 44 اور گرے ولسن کے 33 رنز کی بدولت آئرلینڈ کی ٹیم 130 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain