تازہ تر ین

پاکستان کےخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان آج

لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو ہو گا جس میں پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

 

ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئے چیف سلیکٹر ایڈسمتھ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہو گا جس میں انہیں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا چناﺅ کرنا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 24 سے 28 مئی تک لارڈز جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
a


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain