تازہ تر ین

ڈبلن ٹیسٹ ،پاکستان کیلئے جیت آسان ،160رنز درکار

ڈبلن(ویب ڈیسک) آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 339 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 160 رنز درکار ہیں۔میزبان ٹیم نے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے ا?خری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کر سکتے اور پویلین لوٹ گئے۔آئرلینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن نے سب سے زیادہ 118 رنز بنائے اور محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 66 رنز دے کر 5، محمد عامر نے 63 دے کر 3 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ڈبلن میں میچ کے پانچویں روز بارش کی بھی پیش گوئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain