لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر رومان رئیس کی انجری طویل ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے تجربہ کار لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن اور نوجوان آل راونڈر عمید آصف پر نظریں جمالیں۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا البتہ تجربہ کار آل رانڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ کو بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے۔تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق، ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پر فارمر کامران اکمل اور ان کے بھائی عمر اکمل کا نام بھی شامل نہیں ہے۔انگلینڈ اور آئرلینڈ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مشاروت کے بعد 25 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے۔زمبابوے میں سہہ فریقی ٹورنامنٹ کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے انٹر نیشنل بھی کھیلے گی۔ اس وقت تک اگر لیگ اسپنر یاسر شاہ فٹ ہوگئے تو انہیں بھی ون ڈے سیریز میں کھلایا جاسکتا ہے۔





































