تازہ تر ین

ویسٹ انڈین کرکٹر براﺅو کے گانے پر دھونی کی بیٹی جھوم اٹھی

ممبئی (آئی این پی) ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن براﺅو کی خوبصورت آواز کے جادو نے مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ویسٹ انڈین کرکٹر کا معروف ترین گانا چیمپئن ہے ،جو 2016 میں منظر عام پر آیا تھا ۔،جسے انٹرنیٹ پر خوب پذیرائی ملی تھی۔ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، بیٹسمین سریش رائنا سمیت دیگر کرکٹرز کے بچوں نے ڈیرن براﺅو کے گانے چمپئن پر جھوم اٹھے اور جم کر ڈانس کیا ۔مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا کو ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ، گانے چیمپئن اور بچی کے ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ،اس ویڈیو کو چند دن قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain