تازہ تر ین

ہفتے میں ایک خوراک سانپ کا زہر فلپائنی نوجوان سانپ کا رسیا

فلپائنی (ویب ڈیسک ) فلپائن میں تیزی سے مقبول ہوتے ایک سپیرے کو اب ’زہریلے آدمی‘ کا خطاب مل گیا ہے کیونکہ وہ سانپوں کے زہر سے مدافعت پیدا کرنے کےلیے ہر ہفتے کوبرا سانپ سے خود کو ڈسواتا ہے اور خود کو زہر کی چھوٹی چھوٹی مقدار کے ٹیکے بھی لگاتا ہے۔31 سالہ قولیلان کاگیان ڈی اورو سٹی میں رہتے ہیں اور انہوں نے 14 سال کی عمر میں پہلا کوبرا سانپ پکڑا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مزید سانپ پکڑنے کی کوشش کی تو ایک مرتبہ کوبرا نے انہیں ڈس لیا لیکن وہ ہسپتال نہیں گئے اور گھر آکر زخم دھولیا۔کوبرا سانپ کے کاٹنے کے بعد چکرآتے ہیں، سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے اور آخرکار موت واقع ہوجاتی ہے لیکن جو قولیلان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، ’پہلی مرتبہ سانپ کاٹنے سے معلوم ہوا کہ میرا جسم اس کا زہر برداشت کرسکتا ہے اور یوں میں نے زہر سے مدافعت کےلیے خود کو تیار کرنا شروع کردیا۔ اس کے بعد میں نے پابندی سے خود کو کوبرا سے ڈسوایا اور کچھ مقدار میں سانپوں کا زہر بدن میں بھی داخل کیا۔‘

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain