تازہ تر ین

125سال پرانی جینز کی 2پتلونوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ،کتنی قیمت میں نیلام ہوئیں ،جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں 1 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئیں ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 125 سال پ±رانی جینز کی دو پتلونیں نیلام کے لیے رکھی گئی تھیں۔ لیوائس کمپنی کی پتلونوں کے دلدادہ شخص نے یہ دونوں پتلونیں ایک لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کروڑ 15 لاکھ اور 60 ہزار میں خرید لیں جو اب تک جینز کی پتلونوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔نیلام شدہ جینز کی پتلونوں کے پہلے مالک ایری زونا کے ایک اسٹور کے مالک سولومون تھے اور 1893ءمیں یہ پتلونیں ان کے زیر استعمال رہیں تاہم وہ ایک ا?دھ بار ہی اسے پہن سکے اور انتقال کرگئے۔ جس کے بعد نسل در نسل اہل خانہ نے اپنے پرکھوں کی اس یادگار کو نہایت سنبھال کر رکھا جس کے بعد لیوائس کمپنی نے ان پتلونوں کے عوض 50 ہزار امریکی ڈالر کی پیشکش بھی کی۔ماضی میں جینز کی پتلونیں ہیمپائر سے لائے گئے کپڑے سے سان فرانسسکو میں تیار ہوتی تھیں تاہم اس کے بعد جینز کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہو گئی اور مشرق و مغرب میں یہ عام لباس بن گیا مغربی دنیا میں تو یہ پورے گھرانے کا پسندیدہ لباس بن چکا ہے جسے گھر کا ہر فرد زیب تن کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain