تازہ تر ین

اسلام دشمنی کیلئے مشہور غیر ملکی خاتون نے برطانیہ جانے کی پابندی کے بعد کس ملک کا رُخ کر لیا اور وہاں کیا کریگی خبر آگئی

میلبرن(ویب ڈیسک) اسلام دشمنی کے باعث دنیا میں بھر میں بدنام کینیڈا کی شعلہ بیان خاتون سیاستدان لارن سدرن کی نفرت انگیز تقاریر کے باعث برطانیہ میں اس کے داخلے پر پابندی عائد ہوئی تو اس نے اسلام کے خلاف زہر اگلنے کے لئے آسٹریلیا کا رخ کرلیا ہے۔ جولائی کے مہینے میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں وہ اپنے ساتھی مبلغ سٹیفن مولی نووکس کے ساتھ مل کر اسلام کے خلاف تقاریر کرے گی۔ گزشتہ دنوں جب اس نے اپنی تقاریر کی تشہیر کے لئے انتہائی توہین آمیز پمفلٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو پولیس کو مداخلت کرکے اسے روکنا پڑا۔ کینیڈا میں یہ خاتون لبرٹیرین پارٹی کی رکن ہے اور گزشتہ تین انتخابات میں امیدوار کے طور پر بھی سامنے آچکی ہے۔ کینیڈا میں منعقد ہونے والے ایک انتہائی متنازعہ احتجاج میں شرکت پر پارٹی نے اسے نکال دیا تھا۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران مسلمانوں کے خلاف بدترین پراپیگنڈہ کے باعث وہ خاصی بدنام ہوچکی ہے۔ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ یورپ میں بسنے والی دیگر اقلیتوں کے خلاف بھی وہ اکثر زہرفشانی کرتی رہتی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain