تازہ تر ین

دیربالا میں نئی تاریخ رقم ہو گئی چیک پوسٹوں پر فوج کی بجائے کس نے کنڑول سنھبال لیا ،بڑی خبر آگئی

پاکستان(ویب ڈیسک)کے صوبے خیبر پختونخوا کے شورش زدہ علاقے ملاکنڈ ڈویژن میں فوج نے امن کی بحالی کے بعد اختیارات سول اداروں کو منتقل کرنے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میں دو اضلاع دیر بالا اور دیر پائین میں دس چیک پوسٹوں پر سکیورٹی کے فرائض پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔دیر بالا کےحدود میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے آخگرام کا چیک پوسٹ نظر آتا ہے جہاں تقریباً دس سالوں سے فوج کے اہلکار سکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دے رہے تھے۔ تاہم حالیہ دنوں میں اختیارات سول اداروں تک منتقلی کے فیصلے کے بعد اب دیر بالا میں واقع سکیورٹی فورسز کی تقریباً تمام چیک پوسٹوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔اس ضلع میں اب ایسا کوئی چیک پوسٹ نہیں رہا جہاں فوجی اہلکار تعینات ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain