تازہ تر ین

سال کا گرم ترین دن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ہے اور شہر کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی سورج کے خطرناک تیوروں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ گرمی سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 47 ڈگری تک جا پہنچا۔اس کے علاوہ کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ہے اور پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 7فیصد ہے۔اس کے علاوہ اندرون سندھ دادو میں 46، سکھر میں 45 جب کہ حیدرآباد اور نواب شاہ میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ پڈعیدن اور پسنی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ تربت میں پارہ 45 تک جا پہنچا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain