بنوں (آن لائن) شمالی وزیرستان کی خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش، چاروں بچے مکمل صحت مند ہیں گزشتہ شب شمالی وزیرستان تپی علاقے کے رہائشی داﺅد خان کی اہلیہ کی طبیعت بگڑ گئی جسے بنوں زنانہ ہسپتال کے نزدیک نجی کلینک لا یا گیا جہاں پر کامیاب آپریشن کے نتیجے میںدو بچی اور دو بچوں کی پیدائش ہو ئی پیدا ہونے والے چاروں بچے مکمل تندرست اور توانا ہیں۔
