تازہ تر ین

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ان ایکشن

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج مختلف کیسز کی سماعت کریں گے، مقدمات کی سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 2رکنی بنچ آج مختلف کیسز پر سماعت کرے گا،چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجازالحسن 2رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔2 رکنی بنچ اصغر خان کیس، بیورو کریٹس اور دیگر افسران کے زیر استعمال گاڑیوں پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔بنچ مختلف سرکاری یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی اور پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی کیس کی سماعت کرے گا۔بنچ غیر متعلقہ اشخاص کو پولیس سیکیورٹی دینے کیخلاف بھی ازخود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل، آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر رکھا ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain