ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ایک مقامی خاتون نے مرحوم شوہر کی ماہانہ پنشن جمع کرکے مسجد تعمیر کرادی۔سعودی میڈیا کے مطابق بیوہ خاتون نے شوہر کی وفات کے بعد 30 سال تک پنشن کے پیسے جمع کیے اور اپنے شوہر کے نام سے مسجد کی تعمیر کی سعادت حاصل کی۔بیٹے نے اپنی والدہ کی مسجد کے احاطے میں کھڑے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ان کی والدہ 30 سال سے والد کی ماہانہ پنشن کے پیسے جمع کررہی تھیں اور اب انہوں نے میرے والد کے نام سے مسجد تعمیر کرائی ہے۔
