لندن (وجاہت علی خان سے) تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی آپ بیتی پر مشتمل تصنیف آئندہ چند ہفتوں میں شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز روزنامہ خبریں کی خصوصی خبر کے مطابق لندن میں ہارٹ نکولس سٹور کے ریسٹورنٹ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں متوقع طور پر ریحام خان نے اپنی آنے والی کتاب کے متعلق گفتگو بھی کی ہے۔ لندن میں خبریں کے خصوصی ذرائع کے مطابق ریحام ان دنوں اپنے انتہائی قریبی افراد پر بھی اعتبار نہیں کر رہیں اس لیے اس تصویر میں بھی ان کے ساتھ ان کے بیٹے طاہر خان موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی آنے والی کتاب میں عمران خان کے متعلق بعض ہوشربا انکشافات کے علاوہ ریحام خان کے پاس عمران خان کا بلیک بیری موبائل فون بھی موجود ہے جس میں ریحام خان کے قریبی حلقوں کے مطابق تہلکہ خیز معلومات موجود ہیں۔ لندن میں چند سال سے مقیم ریحام خان کے ایک قریبی سابقہ صحافی دوست مبین رشید کے مطابق عمران خان سے طلاق کے بعد انہوں نے ریحام خان کی مذکورہ کتاب کو بعض مندرجات انہوں نے بھی دیکھے ہیں اور اگر عمران خان کا گم شدہ بلیک بیری اور اس میں موجود چیئرمین سامنے آ گئیں تو انتہائی حیرت انگیز معلومات سامنے آئیں گی۔ یاد رہے کہ مبین رشید وہ صحافی ہیں جنہوں نے ریحام خان کو پاکستان کے ایک ٹیلی ویژن چینل پر ملازمت دلوانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن خبریں کے ساتھ ہونے والی ایک ملاقات میں ریحام خان نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی مذکورہ کتاب اردو زبان میں کئی مہینے پہلے چھپ چکی ہے اور اس کی نوک پلک پاکستان کے ایک سرکردہ کالم نگار نے سنواری تھی لیکن اب حسین حقانی کے ساتھ حالیہ ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا مرکز یہ تھا کہ یہ کتاب انگریزی زبان میں لندن یا امریکہ سے شائع ہو یا پاکستان سے تاہم امریکہ میں خودساختہ جلا وطن حسین حقانی اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری کو واضح کیا ہے کہ لندن میں ریحام خان کے ساتھ میری ملاقات سرسری اور اتفاقیہ تھی چنانچہ اگر تم (فواد چودھری) بھی یہاں مجھے ملتے تو ہم ایک دوسرے کو ہیلو ضرور کہتے۔ اگر تمہارے اندر وہ روایتی وضع داری ہوتی حسین حقانی نے مزید کہا کہ فی الحال میرا پاکستان مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں۔
