امریکہ (ویب ڈیسک) سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) نوجوانوں میں فیس بک ترک کرنے کے رجحان میں 2015ءسے تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے جب کہ انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 2015ء کے مقابلے میں فیس بک کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے اور نوجوانوں میں فیس بک کو ترک کر کے سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس کو استعمال کرنے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ نوجوانوں کی اولین پسند فیس بک کے بجائے اب یوٹیوب، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ ہیں۔امریکا کے نجی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر (Pew Research Center) کی جانب سے کیے گئے اس سال کے سروے میں حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ 2015ءمیں اسی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے کے تقابلی جائزے سے پتا چلا کہ نوجوانوں میں فیس بک کا استعمال 71 فیصد سے گھٹ کر 51 فیصد رہ گیا ہے جب کہ نوجوانوں میں انسٹا گرام کی مقبولیت 52 فیصد سے بڑھ کر 72 فیصد اور اسنیپ چیٹ کی 41 فیصد سے بڑھ کر 69 فیصد ہوگئی ہے۔