تازہ تر ین

پاکستانیوں کا ہنی مون کیساتھ شادی بھی بیرون ملک کرنیکا وراج زور پکڑ گیا ، پسندیدہ ملک کونسا ہے ، جانئیے

دبئی سٹی(ویب ڈیسک)سنتے تھے کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے لیکن پاکستانی شہریوں کی جتنی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں جا کر شادی کی تقریبات منعقد کر رہی ہے اس سے تو یہ دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک دکھائی دیتا ہے۔ جی ہاں، پاکستان کے بڑے بڑے سیاستدانوں نے تو پہلے ہی متحدہ امارات میں ٹھکانے بنا رکھے ہیں، دولتمندوں کی سرمایہ کاری بھی امارات کا رخ کر رہی ہے، اور اب شادیوں کے لئے بھی پاکستانیوں نے امارات کا رخ کر لیاہے۔ بیرون ملک شادی کی تقریب کے لئے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات پاکستانیو ں کی پسندیدہ ترین منزل رہا۔گزشتہ سال پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی شہریوں نے بھی غیر ممالک میں بڑی تعدا دمیں شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں سے تقریباً 86 فیصد کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی پاکستانی شادیوں کی تعداد 2016ءکی نسبت 2017ءمیں 30 فیصد زیادہ تھی۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کی نسبت کم خرچ والا تفریحی مقام ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو دیگر ممالک کے لوگ شادی کی تقریبات کیلئے زیادہ پسند کررہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق غیر ملکی یہاں منعقد ہونے والی ہر شادی میں 10 لاکھ درہم سے زیادہ خرچ کررہے ہیں۔ بین الاقوامی شادی انڈسٹری میں مشرق وسطیٰ کا حصہ تقریباً پانچ فیصد ہے، جس کا مجموعی حجم 330 ارب درہم سے زائد بنتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں شادی کے لئے آنے والے غیر ملکی جوڑوں میں سب سے زیادہ مقبول جگہ متحدہ عرب امارات ہے۔ عام طور پر ایشیائی اور افریقی باشندے متحدہ عرب امارات کا رخ کرتے ہیں جبکہ دیگر عرب ممالک میں سے بھی بڑی تعداد میں جوڑے شادی کیلئے متحدہ عرب امارات کا ر±خ کرتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain