لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے عدالت سے جانے سے قبل ہی معافی مانگ لی اور کہاکہ ’معافی چاہتاہوں سخت الفاظ واپس لیتاہوں‘۔شہبازشریف نے چیف جسٹس کے روبرو کہاہے کہآپ مجھے کل بلالیں، میں تفصیل لے کر آﺅں گا، آپ ملک کی عدالت کے سب سے بڑے جج ہیں،جوبھی فیصلہ کریں گے مجھے قبول ہے، مجھے کسی کتے نے نہیں کاٹا جو میں بچت کرتا رہاہوں۔اس پر چیف جسٹس نے کہاہے کہ آپ اپنی ذات کوکیوں باربارلے آتے ہیں، میں نے آپ کو مخصوص سوال کے جواب کے لیے بلایاہے ، کمپنیوں میں پچیس پچیس لاکھ پران لوگوں کوکیوں رکھاگیا،میں آپ کے جواب سے غیر مطمئن ہوں،احتساب کے لیے کوئی اورادارہ ہے وہ اپنا کام کرے گا،ہ پیسا واپس آناچاہیے،آپ کریں یاجن لوگوں نے یہ پیسا لیاہے،میں آپ کے احتساب کے لیے نہیں بیٹھا۔
