تازہ تر ین

سپینش ہیڈکوچ لوپ ٹیگوئی کی اچانک چھٹی ہوگئی

میڈرڈ (اے پی پی) سپین فٹ بال فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے ایک روز قبل ٹیم کوچ جولین لوپ ٹیگوئی کو عہدے سے فارغ کر دیا، اسپینش فیڈریشن نے جولین لوپ کے ریال میڈرڈ کلب کے ساتھ بطور کوچ معاہدہ کرنے کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔ ورلڈ کپ کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو رہا ہے، سابق عالمی چیمپئن اسپینش ٹیم 15 جون کو پرتگال کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ اسپینش فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جولین لوپ نے ہمیں آگاہ کئے بغیر ریال میڈرڈ سے معاہدہ کیا جس کی وجہ سے فیڈریشن نے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اسپینش فٹ بال فیڈریشن کے صدر لوئس روبائلز نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت یہ مشکل فیصلہ ہے، میں جانتا ہوں کہ مجھے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑے گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہو گی۔ سپین نے 2016ءمیں جولین کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا، ان کی زیر کوچنگ اسپینش ٹیم نے 20 میں سے 14 فتوحات حاصل کیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain