تازہ تر ین

شاہد آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا بچوں کی آواز بن گئے

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کچرا چننے والے بےسہارا اور غریب بچوں کی آواز بن گئے۔شاہد آفریدی بہترین کرکٹر تو ہیں ہی اس کے ساتھ ان کے دل میں غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے بے انتہا محبت بھی ہے، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلی محلوں میں گھوم پھر کر کچرا چننے والے بچے نظر آرہے ہیں جن کی شاہد آفریدی نے نہ صرف مدد کی بلکہ بچوں کی مدد کے حوالے سے بہت ہی خوبصورت اور جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔شاہد آفریدی نے کچرا اٹھانے والے بچوں کے حوالے سے کہا کہ یہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، یہ بچے ننگے پاو¿ں تھے مجھ سے یہ دیکھا نہیں گیا میں انہیں گھر لے آیااور اپنی بیٹیوں کے جوتے جو وہ ہرسال لیتی ہیں ان بچوں کو پہننے کے لیے دئیے۔ یہ بچے ابھی میرے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔ شاہد آفریدی نے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں سے جتنا ہوسکے اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھا کریں ۔شاہد آفریدی نے کہا اپنے لیے جینا تو آسان ہے، چلیں دوسروں کے لیے جیتے ہیں۔ ہمیں قدرت کی طرف سے بیش بہا نعمتوں سے نوازا گیا ہے اور اب وقت ہے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے کھڑے ہونے کا، لہٰذا ان سب کا خیال رکھیں، انہیں پیار دیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی زیر نگرانی شاہد آفریدی فاو¿نڈیشن بہت سے بچوں کی کفالت کررہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain