لاہور(ویب ڈیسک ) ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلیٹ ٹربیونل کو تاحیات نااہل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہذا ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔