تازہ تر ین

ورلڈکپ سے باہر ہونے والی جاپان کی فٹبال ٹیم نے سب کے دل جیت لیے

ماسکو(ویب ڈیسک) جاپان کی فٹ بال ٹیم ورلڈکپ تو جیت نہ سکی لیکن اپنی صفائی ستھرائی کی عادت سے شائقین کے دل جیتنے میں ضرور کامیاب ہو گئی ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں جاپانی ٹیم کی کارکردگی بدقسمتی سے چاہے اچھی نہ رہی ہو لیکن بیلجیئم کے خلاف ناک آﺅٹ میچ میں ورلڈ کپ ایونٹ سے باہر ہوگئی تاہم روس سے جاتے جاتے اپنی صفائی پسندی سے دنیا کو ایک خوشگوار پیغام دے گئے جسے شائقین فٹبال نے خوب سراہا۔ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جاپان کی ٹیم نے رخت سفر باندھنے سے پہلے ڈریسنگ روم سے نہ صرف اپنا سامان سمیٹا بلکہ کچرا ا±ٹھایا، مکمل صفائی کی اور پورے کمرے کو پانی سے دھو کر شیشے کی طرح چمکا دیا اور جاتے جاتے شکریہ کا نوٹ بھی لکھ گئے۔ یہ ایک غیر معمولی مگر قابل ستائش عمل تھا جس کی ہر فٹبال ٹیم کو پیروی کرنا چاہیئے۔ بالخصوص ان ٹیموں کو جو نظم وضبط کے فقدان کے باعث پورے ٹورنامنٹ میں خبروں کی زینت بنے رہے۔واضح رہے کہ جاپان میں صفائی کو خاص اہمیت دی جاتی ہے اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے بعد جاپانی مداحوں نے دوسرے شائقین کی جانب سے پھیلائے گئے کچرے اور گندی اشیاءکو ا±ٹھا کر شائقین کے انکلوڑرز کو صاف کیا جس پر سوشل میڈیا پر کروڑوں صارفین اس عمل کو سراہا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain