تازہ تر ین

ٹیسٹ چمپئن شپ کیلئے پوائنٹس سسٹم فائنل ہوگیا

برلن(آئی این پی)انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو اجلاس میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پوائنٹس سسٹم طے کر لیا گیا ہے۔ سسٹم کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ اکتوبر میں دے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2019 سے شروع ہونے والی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس سسٹم طے کر لیا ہے۔ جس کے بعد آئی سی سی بورڈ بحث اور تفصیلات طے کرنے کے بعد اکتوبر میں سسٹم کی منظوری دے گا۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ہر سیریز کھیلنے والی ٹیموں کو 120 پوائنٹس دستیاب ہونگے۔ اس طرح وہ ایک سائیکل کے دوران ہوم اور اوے سیریز میں720 پوائنٹس حاصل کر سکتی ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچ ٹیسٹ کی سیریز میں ہر ٹیسٹ میچ کی جیت پر 24، ڈرا پر8 اور ٹائی پرپوائنٹس ملیں گے۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں فتح پر30، ڈرا پر10 اور ٹائی میچ پر15 پوائنٹس حاصل ہونگے۔ چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں فاتح ٹیم کو 40پوائنٹس ملیں گے۔ جبکہ ڈرا کرانے پر 13.3 اور ٹائی پر20 پوائنٹس حاصل ہونگے۔اس کے علاوہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں فاتح ٹیم کو60، ڈرا پر 20 اور ٹائی پر 30 پوائنٹس حاصل ہونگے۔ اسی طرح پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 5-0 سے جیتنے والی ٹیم پورے120 پوائنٹس لے سکے گی لیکن تین دو سے کامیابی پر فاتح ٹیم کو 72 اور ہارنے والی ٹیم کو48پوائنٹس ملیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain