Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بڑا امپائر اللہ تعالیٰ ہے ، پنجاب ، پختونخواہ کی نشستیں حکومت بنانے کیلئے کافی ہونگی : عمران خان

    By Daily Khabrainجولائی 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ سب سے بڑا امپائر ہے، جس نے بارش کر کے ان سب کو بے نقاب کر دیا، ان کے پاس پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اتنی نشستیں ہوں گی جس وفاقی حکومت بنانے کے لیے کافی ہوں گی، کراچی کو نیویارک اور لندن کی طرح سے چلائیں گے، یہاں طاقتور مقامی حکومت کا نظام لے کر آئیں گے، بزنس کمیونٹی اب ڈر ڈر کر قدم نہ اٹھائے۔ کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کارکنان سندھ میں سڑکوں پر نکلیں، ریلیاں نکالیں تاکہ لوگوں کو آپ کی طاقت کا اندازہ ہو۔ کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں، کرکٹ کی زبان میں کہاجاتا ہے کہ جب تک آخری گیند نہ ہوجائے تو فیصلہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ امپائر صرف ایک ہی ہے اور وہ اللہ ہے، پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں، 30 سال سے دونوں جماعتیں باریاں لے رہی ہیں، لاہور کو جو پیرس بنانا تھا وہ سب قوم کے سامنے آگیا۔عمران خان نے کہا کہ کبھی ملک میں ایسی بیروزگاری نہیں تھی اور کبھی قوم پر اتنے قرضے نہیں چڑھے، کبھی ڈالر اتنا اوپر نہیں گیا، برصغیر دنیا کاغریب ترین علاقہ ہم اس میں بھی سب سے پیچھے ہیں،بنگلا دیش آج ہم سے آگے نکل چکا ہے ، ملک کے ادارے تباہ کردیئے گئے، اداروں سے ہی ملک اوپر جاتا ہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کبھی دنیا کی نمبر ون ایئر لائن تھی، ہم نے 30سال میں انہیں پاکستان کو تباہ کرتے دیکھا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے پاکستان کو ایک زبردست موقع دیا ہے، عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے لمبی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے،شہباز شریف نے پولیس کو غلط استعمال کیا، وہ پولیس کے ذریعے لوگ مرواتے رہے، ماڈل ٹاﺅن میں پولیس کے ذریعے قتل کرائے، ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، را ﺅانوار نے 440 ماورائے عدالت قتل کیے ۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ابھی سے پلان کر رہے ہیں کہ کراچی کو پانی کیسے دینا ہے، یہاں کچرے سے بجلی پیدا کریں گے۔عمران خان نے کہاہے کہ اقتدار میں آکر بے روزگار لوگوں کو نوکریاں اور بے گھر افراد کو گھر دیں گے، خیبرپختون خوا اور پنجاب میں پوزیشن مضبوط ہے، وفاقی حکومت بناسکتے ہیں، مگر جب تک کراچی نہیں اٹھے گا تبدیلی نہیں آئے گی۔کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں، کارکن سندھ میں سڑکوں پر نکلیں اور ریلیاں نکالیں تاکہ لوگوں کو آپ کی طاقت کا اندازہ ہو، کرکٹ کی زبان میں کہاجاتا ہے کہ جب تک آخری گیند نہ ہوجائے تو فیصلہ نہیں ہوتا۔تیس سال سے باریاں لگانے والوں نے کراچی کو کچھ نہیں دیا، میری جدوجہد رنگ لارہی ہے، تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، میرا نیا پاکستان کا خواب کراچی کے بغیر ممکن نہیں ہے، جب ہم بڑے ہورہے تھے تو ملک کے ادارے مضبوط تھے، 60 کی دہائی میں ملک ترقی کررہا تھا۔ سب تباہی ہمارے سامنے ہوئی ہیں، آج ہم مقروض ہوتے جارہے ہیں، ادارے تباہ ہوگئے ہیں، اداروں کے ساتھ ملک ترقی کرتا ہے لیکن سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا، آج بنگلا دیش ہم سے آگے نکل چکا ہے، لاہور میں بارش نے ترقی کا پول کھول دیا، لاہور کو جو پیرس بنانا تھا وہ سب قوم کے سامنے آگیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے بدھ کی صبح تاجررہنماعبدالرحیم جانو کی رہائش گاہ پرناشتے کیا، عمران خان کی قیمہ والے نان، نہاری،حلوہ پوری اور لسی سے تواضح کی گئی۔اس موقع پر عبدالرحیم جانو اور معروف صنعت کار یحییٰ پولانی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔میڈیا سے بات چیت میںعمران خان نے کہا کہ ہمیشہ مقابلے میں اپنے مخالف کوکمزور نہیں سمجھناچاہیے، طویل عرصے سے پاکستان کیلئے جدوجہد کررہا ہوں، میری جدوجہد رنگ لارہی ہے، تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔میچ کے دوران بھی مخالف کو کمزور نہیں سمجھتا تھا، لیگ والے کہتے ہیں آپ توایمپائرکی انگلیوں کی بات کرتے ہیں، لاہور میں جو ہوا ہے، وہ سب عوام کے سامنے آگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب اللہ کی پکڑ ہوتی ہے تو آپ کچھ بھی کرلیں پکڑے جاتے ہیں، پانامالیکس اللہ کی طرف سے پکڑ تھی، پانامالیکس ہم نہیں لے کر آئے تھے، اللہ کی طرف سے پکڑ ہوئی تھی۔عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف نے لاہور پر اربوں روپے لگائے ، جب بارش ہوئی توان کا پول کھل گیا، لاہور کی بارش بھی اللہ کی پکڑ ہے،عوام نے سب دیکھ لیا، الیکشن میں بھی ان لوگوں کو پتہ چل جائے گا حقیقت کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ باریاں لے کر ملک کو تباہ کردیا گیا، ان کے بچے بیرون ملک رہتے ہیں، 600 کروڑ کے گھر میں ان کے بچے رہتے ہیں، ملک کو تباہ کر دیا گیا، جب ان سے منی ٹریل پوچھوتو کہتے ہیں عوام فیصلہ کریں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ کراچی سے الیکشن کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ کراچی اٹھے گا تو پاکستان بڑھے گا، کراچی نہیں اٹھے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، میرا نیا پاکستان کا خواب کراچی کے بغیر ممکن نہیں، کراچی کو ٹھیک کریں گے تو میرا نیا پاکستان کا خواب پورا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کے پی میں ہماری حکومت رہی لیکن کراچی پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ کے پی میں سیاسی مخالفین پرایک کیس بھی درج نہیں ہے، پنجاب میں میرے خلاف 32 کیسز سیاسی بنیادوں پردرج کیے گئے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.