لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ( پیر ) کے روز پارٹی منشور کا اعلان کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پارٹی منشور میں تعلیم ،صحت اور ور روزگار کے ساتھ معیشت کی مضبوطی کا جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت نے منشور کی بڑے پیمانے پر تشہیر کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اس سے قبل گیارہ نکات اور 100 روز کا ایجنڈا بھی پیش کر چکے ہیں
عمران خان آج پارٹی منشور کا اعلان کریں گے
