Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الیکشن کا پہلا راﺅنڈ جیت چکے تین سوکے قریب امیدوار کھڑے کر دئیے :حافظ محمد سعید

    By Daily Khabrainجولائی 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Hafiz Saeed, Chief of Pakistan's religious group Jamaat-ud-Dawa addresses a seminar in Lahore, Pakistan, Monday, Jan. 30, 2017. ÔªøPakistan has placed the leader of a charity linked to a militant group under house arrest. Hafiz Saeed, whose Jamaat-ud-Dawa is a front for Lashkar-e-Taiba, the group behind the 2008 Mumbai attacks, was placed under house arrest along with four aides.(AP Photo/K.M. Chaudary)
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (آن لائن) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کا پہلا راﺅنڈ جیت چکے،ملک بھر میں تین سوکے قریب امیدوار کھڑے کر
    دیے۔اب پاکستان بچانے کا وقت ہے۔ہم الیکشن میں اس لئے آئے کہ پاکستان کی حفاظت کرنی ہے ۔لوگوں نے اپنی اپنی جماعتوں کا الیکشن لڑنا ہے ہم نے پاکستان کا الیکشن لڑنا ہے۔ہم پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا ملک بنائیں گے اور امت کو متحد کریں گے۔ملک بھر میں زبردست تحریک کھڑی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال ٹاﺅن پی پی 160میں ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے امیدوار چوہدری شفیق گجر کے مرکزی انتخابی دفتر اور سمن آباد میں امیدوار این اے 125محمد یعقوب شیخ کے دفتر ،بعد ازاں بند روڈ پر پی پی150کے امیدوار محمد عامر شیخ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اللہ اکبر تحریک کے این اے 125سے امیدوار محمد یعقوب شیخ، پی پی160سے امیدوار چوہدری شفیق گجر، احمد بلوچ، ابوالہاشم ربانی، ادریس فاروقی، حافظ مسعود الرحمن جانبازودیگر نے خطاب کیا۔ افتتاح سے قبل حافظ محمد سعید ایک بڑے قافلے کی صورت میں اقبال ٹاﺅن پہنچے،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ ان کے ہمراہ تھا۔حافظ محمد سعید کے اقبال ٹاﺅن پہنچنے پران کا زبردست استقبال کیا گیااورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر امیدوار این اے125محمد یعقوب شیخ،امیدوار پی پی160چوہدری شفیق گجر،امیدوار پی پی150محمد عامر شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔شرکاءنے ملی مسلم لیگ کے پرچم اٹھا رہے تھے۔اقبال ٹاون سے حافظ محمد سعید کا قافلہ سکیم موڑ سے ہوتا ہوا سمن آبادموڑ پہنچا جہاں این اے125کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا گیا۔موڑ سمن آباد سے سینکڑوں موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کا قافلہ ڈبل رود سے ہوتا ہوا بند روڈ پہنچا جہاں منشی ہسپتال کے قریب الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر مقامی سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے ملی مسلم لیگ کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ گرم موسم اور دھوپ میں جوش و جذبہ ولولہ بتا رہا ہے کہ بہت جلد اس ملک میں انقلا ب آ رہا ہے۔یہ ایک سیاہ باب ختم ہونے کو ہے،روشن باب دنیا دیکھے گی۔میں آپ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اس الیکشن کا پہلا راﺅنڈ جیت ہے۔بیرونی قوتوں کی کوشش تھی کہ ملی مسلم لیگ الیکشن میں حصہ نہ لے سکے۔پاکستانی حکومت پر برا سخت دباﺅ تھالیکن اللہ کے خاص فضل و کرم سے ملی مسلم لیگ کے تین سوکے قریب امیدوار ملک بھر میں ہیں۔پہلا راﺅنڈ جیت چکے ہیں۔انتخابی مہم اگلا راونڈ ہے ہم نے جیتنا ہے اور پاکستان کا الیکشن لڑنا ہے۔ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ یہ ملک لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔ہم علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے جس کا خواب انہوں نے دیکھا تھا اور امت کو متحد کریں گے۔انہوںنے کہا کہ حلقہ این اے 130 میں لیاقت بلوچ قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں ہم اس حلقے میں ان کی مکمل حمایت کریں گے۔چوہدری شفیق گجر کرسی کے نشان پرپی پی 160میں امیدوار ہیں۔متحدہ مجلس عمل اس حلقہ میں ان کی حمایت کر چکی ہے۔ ان کی زبردست مہم چلانی ہے۔ڈور ٹو ڈور مہم چلا کر پاکستان کی حفاظت کے لئے کردار ادا کریں۔ہم یہ الیکشن جیتیں گے اور پاکستان ،اس کے دفاع،تعمیر وترقی کو ایجنڈہ بنا کر کام کریں گے۔امیدوار این اے125محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ حافظ محمد سعید نے ملک بھر میں نظریہ پاکستان کے احیائ،خدمت انسانیت ،کشمیر کی آزادی اور پاکستان کو درپیش چینلجز کا مقابلہ کرنے،علاقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔امیدواروں کی صداقت وامانت کو مد نظر رکھا گیا۔25جولائی کو کرسی پر مہر لگانی ہے اور ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دینے ہیں۔پی پی160کے امیدوار چوہدری شفیق گجر نے کہا کہ میں حافظ محمد سعید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔آپ پوری دنیا کے لیڈر ہیں۔آج پی پی160کی عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ کرسی پر مہر لگائیں گے اور آپ کے ساتھ کھڑے ہو ں گے۔حافظ محمد سعید نے مجھ پر اعتماد کیاہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔تیس سال سے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کرنے اورکشمیر کے دشمنوں کو ووٹ دیتے رہے ہیں آج وعدہ کریں کہ اللہ اکبر تحریک کے نامزدامیدواروں کو ووٹ دیں گے۔میری شہریت پاکستانی ہے۔ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔متحدہ مجلس عمل کے این اے 130سے امیدوار لیاقت بلوچ کے صاحبزادے احمد بلوچ نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اس حکومت کے ساتھ ہے جنہوں نے ملک کو لوٹا اور آج برطانیہ بیٹھے ہیں۔کرسی پر مہر لگا کر ان سے کرسی چھیننی ہے۔تحریک انصاف کے شفقت محمود کو اس حلقے کے لوگوں نے ووٹ دیا وہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والوں میں شامل ہے۔اب بلے کو ووٹ دینے والا کفارہ ادا کریں اور اعلان کریں کہ کرسی اور کتاب کو ووٹ دیں گے۔اس موقع پر ابوالہاشم ربانی، ادریس فاروقی،حافظ مسعود الرحمان جانبازودیگر نے بھی خطاب کیا۔

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.