تازہ تر ین

نیب راولپنڈی نے پرویزمشرف کے بیٹے،بیٹی اور داماد کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پرویزمشرف کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپے کے اثاثوں کے کیس کی سماعت میں نیب راولپنڈی نے پرویزمشرف کے بیٹے،بیٹی اور داماد کو11جولائی کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پرویزمشرف کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپے کے اثاثوں کے کیس کی سماعت نیب آفس راولپنڈی میں ہوئی۔ پرویزمشرف کےخلاف کرنل ریٹائرڈانعام الرحیم ایڈووکیٹ نے درخواست دی رکھی ہے جس میں پرویزمشرف پرآمدن سے زائد اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسرملک زبیرنے پرویزمشرف فیملی کوطلب کر لیا۔نیب نے پرویزمشرف کے بیٹے بلال،بیٹی عائلہ اوردامادعاصم کو11جولائی کوطلب کیاہے۔واضح رہے کہ پرویزمشرف،صہبا مشرف کو 10جولائی کو پہلے ہی طلب کیا جاچکا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain