تازہ تر ین

بم دھماکے میں مرنیوالے اجتماعی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک،شہر کی فضاءسو گوار

پشاور(ویب ڈیسک) یکہ توت خودکش حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے جب کہ حملے میں شہید ہونے والے 20 میں سے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔گزشتہ رات پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملہ ا?ور نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہیدہوگئے۔یکہ توت حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے اور شہر کی کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد علی کی مدعی میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ا?ج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ہے جس کے باعث وکلاءآج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain