راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور اے این پی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔