Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف نے جعلی پولیس مقابلے کرائے، عمران خان

    By Daily Khabrainجولائی 15, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جھنگ(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے پولیس کے ذریعے 870 افراد کو قتل کروایا۔جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریفوں نے پولیس کو تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نےخیبرپختونخوا کی پولیس کو غیرسیاسی کرکے مثالی بنادیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس میں کوئی پیسے دے کر بھرتی نہیں ہوتا۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اللہ تعالی نے اگر موقع دیا تو پولیس اور بلدیاتی نظام کو ٹھیک کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک میں یہ تصور نہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کہیں کہ میں نے آپ کو اسپتال دے دیا، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا، ایسا بادشاہت میں ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جمہوریت نظام کا نام ہے اور اس میں ادارے کام کرتے ہیں، لاہور کےبادشاہ کو کیا پتہ جھنگ کےمسائل کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے فیصلہ کیا کہ ملتان میں میٹرو بنے لیکن ملتان کےعوام نے کہا ہمیں نہیں چاہئے اس کے باوجود 60 ارب روپے کی میٹرو چلادی۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد ترقیاتی فنڈ بلدیاتی اداروں کو دیا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ عوام کا حق ہے کہ انہیں تعلیم، ٹیکنیکل ادارے اور کاروبار کیلئے قرضے ملیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں 60 ارب کی میٹرو بنادی لیکن بسیں خالی چل رہی ہیں، یہ فیصلہ لاہور سے اس لیے کیا گیا کہ شریف خاندان کو اس میں کمیشن ملنا تھا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا آدھا پیسا لاہور پر لگا دیا گیا۔’نواز شریف جیل میں بیٹھ کر معصوم شکل بنارہا ہے‘دوسری جانب فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف آج اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر مظلوم اور معصوم شکل بنا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 22 سال پہلے کرپشن کے بادشاہ آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف مہم شروع کی، قوم کا پیسہ لوٹ کر یہ لوگ باہر چلے گئے، ان لوگوں نے چوری کرکے ملک کا مستقبل اندھیرے میں ڈال دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا دوسرا بیٹا اربوں روپے کے گھر میں بیٹھا ہے، مجرم نے قوم کا 300ارب روپیہ اپنے بچوں کی 16کمپنیوں میں ڈالا۔عمران خان نے کہا کہ اللہ ملک میں ایسی تبدیلی لائے گا،پاکستان اونچائی کا سفر پھر شروع کرےگا۔انہوں نے کہا کہ اچھے اور برےکی تمیز ختم ہوجائے تو قوم تباہ ہوجاتی ہے، قوم کا پیسا لوٹنے والے کا استقبال کرکے بچوں کو کیا پیغام دے رہے ہو، کیا ڈاکو پکڑا جائے تو اسے ہار ڈالیں گے؟ کندھے پر بٹھائیں گے یا اٹھاکر جیل میں ڈالیں گے؟چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چھوٹے چوروں کو پیغام دیا جارہا ہے کہ بڑا ڈاکا مارنا کیوں کہ پھر پولیس نہیں پکڑتی۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت رانا ثناءاور عابد شیر علی جیسے لوگوں کو شکست دینےکا وقت ہے، ملک 30 سال سے چوروں کے شکنجے میں پھنسا ہوا تھا، 25 جولائی کو اس شکنجے سے نکلنے کا موقع ہے۔عمران خان نے کہا کہ عابدشیر علی کےوالد نے کہا کہ رانا ثناءنے 18 قتل کرائے۔انہوں نے کہا کہ 10 سال میں 21 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، ملک میں کونسی خوشحالی آئی؟ آج پاکستان کی برآمدات گرگئیں جبکہ بھارت اور بنگلادیش کی برآمدات اوپر جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس پر ٹیکس سے یہاں کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہونا شروع ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2008 میں آٹے کی قیمت 13روپے کلو تھی آج 45روپے کلوہے، جو شوگر مل گنا لے کر کسانوں کو پیسا نہیں دےگی اس پرجرمانہ لگائیں گے اور بلیک لسٹ کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آکر روزگار کا پروگرام دیں گے، آسانی کیلیے ٹیکنیکل مراکزبنائیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.