تازہ تر ین

نو سر بازخاتون نے اغوا اور قبضہ ما فیاءکا گینگ بنا لیا متاثرہ شخص خبریں ہیلپ لائن پہنچ گیا

سرگودھا (محمد کامران ملک سے) مختلف این جی او،میڈیا،ضلعی انتظامی افسران، سے تعلقات کے جھوٹے بلندو بانگ دعوئے کر کے مختلف محکموںکے اعلیٰ افسران اور عوام کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف،اغواء‘قبضہ مافیا اور عالیشان کوٹھیوںپرکرایہ کی آڑ میں قبضے بھی شامل ‘عدالتوں میں من گھڑت درخواستیںدیکر بلیک میل نہ ہونیوالوں کیخلاف مقدمات اندراج کے احکامات حاصل کرنےکی اکام کوشش ‘گروہ کی ماسٹر مائنڈ نوسر باز خاتون نکلی ۔گروہ کے دیگر ارکان میں پولیس افسران کی بھی لمبی فہرست شامل ‘متاثرین میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرگودھا جیل ‘ ویٹرنری ڈاکٹر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمائلہ نقوی نامی خاتون جو کہ اپنا ایڈریس سیٹلائٹ ٹاون تحریر کرتی ہے اور اپنے تعارف میں این جی او،میڈیا،ضلعی انتظامی افسران ،خفیہ ایجنسیوں سے روابط اورمنسلک ہونا اور کبھی سابق کمشنر سرگودھا سیدتجمل عباس شاہ کی سگی بھتیجی ظاہر کرتی ہے اور اپنے سگے والد صفدر حسین شاہ کو بھی فوت شد ہ اور کبھی اپنا چچا ظاہر کرتی ہے اور بیان کرتی ہے کہ میں انگلینڈ میں پیدا ہوئی ہوں اور میری نیشنلٹی بھی انگلینڈ کی ہے اور میرے سگے چچا نے میری جائیداد پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ حقیقت میں شمائلہ والدین کی طرف سے گھر سے نکالی ہوئی خاتون ہے یہاں پر موصوفہ نے ایک گرلز ہاسٹل میں رہائش رکھی ہوئی ہے اور خواتین کا ایک گروہ بنا رکھا ہے جن کا کام پولیس افسران سے ناجائز تعلقات بنانااورمختلف افسران کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کو لوٹنا ہے مختلف قسم کے الزامات لگا کر اعلی افسران کو درخواستیں دی جاتی ہیں اور بعدازاں مختلف افسران سے تعلقات کا اظہار اور خفیہ ایجنسیوں کے روابط بتا کر بلیک میل کیا جاتا ہے۔متاثرین میںسے ایک شریف شہری عزیز بھٹی ٹاﺅن کے رہائشی جاوید خان ولد ممتازخان نے ” خبریں “ہیلپ لائن میں اپنے اوپرہونیوالے ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں نے عزیز بھٹی ٹاﺅن میں ایک مکان 7مرلے62مربہ فٹ محمد ایوب سے مورخہ 18-12-2011کو خرید کیا ۔میں نے مذکورہ مکان کے بدلے 20لاکھ روپے نقد اور ساڑھے23مرلے کا ایک پلاٹ دیکر مذکورہ مکان کا قبضہ حاصل کرلیا ۔محمد ایوب نے یہ گھر سجاد احمد سلطان ولد حاجی اللہ دتہ قوم ٹوانہ سکنہ اوکھلی موہلہ قائد آباد ضلع خوشاب سے معاہدہ اقرار نامہ بیع مورخہ 03-10-2011کو خریدا تھا ابھی رجسٹری انتقال ہونا باقی تھا کہ سجاد احمد ایک دوہرے قتل کے مقدمہ تھانہ سٹی جوہر آباد میں نامزد ہوا اور پھر بعد ازاں اشتہاری ہوگیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا اور آج تک واپس نہ آیا جسپر محمدایوب نے دعویٰ تکمیل مختص معاہدہ بر خلاف سجاد احمد سلطان کے سول عدالت میں دائر کر رکھا ہے جبکہ میں 2011سے اس مکان میںرہائش پذیر ہوںچند ماہ قبل تھانہ جھال چکیاں کے سابق ایس ایچ او عظمت جوئیہ کا فون آیا کہ آپ کیخلاف مکان پر قبضہ کرنےکی درخواست ہے تھانہ میں آئیں جبکہ تھانہ میں پیش ہونے پر ہمارا سامنا شمائلہ شمیم افشاں نامی خاتون سے ہوا جو کہ مکان کے مالک ہونے کے دعویدار تھی جبکہ ایس ایچ او عظمت جوئیہ نے بغیر کوئی درخواست دکھائے ہم پر ہیچڑھائی کر دی کہ مکان خالی کردو ورنہ نتائج اچھے نہ ہونگے میں تمھیں کئی مقدمات میں نامزد کر دوں گا حالانکہ شمائلہ نامی خاتون کے پاس مکان کا کوئی بھی کاغذ نہیں تھا اور نہ پولیس نے ہمارے خلاف دی جانے والی درخواست ہمیں دکھائی جس کی وہ مدعی تھی لیکن ایس ایچ او عظمت جوئیہ کی زبان اور رویہ سے یہ بات ثابت تھی کہ شمائلہ اور عظمت جوئیہ آپس میں ملے ہوئے ہیں اور ہمیں ڈرادھمکا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ہم نے عظٰت جوئیہ کیخلاف آئی جی پنجاب ‘ آر پی او اور ڈی پی او کو درخواستیں گزاریں بعد ازاں عظمت جوئیہ تھانہ جھال چکیاں میں سے ملزمفرار کروانے کے الزام میں معطل ہوگیا جبکہ شمائلہ نے مقدمہ اندراج کیلئے سیشن جج کو درخواست گزاری جس میں رپورٹ بھی پولیس نے شمائلہ کے حق میں بھیجی لیکن فاضل عدالت نے مقدمہ کیلئے دی گئی درخواست خارج کر دی ۔میری خبریں کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ مذکورہ خاتون اور پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے تاکہ شریف شہری و دیگر لوگ ان کے شر سے محفوظ رہ سکیں ۔مذید خوفناک انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ۔یاد رہے کہ گروہ کی سرغنہ شمائلہ شمیم کیخلاف تھانہ ساجد شہید میں ملک افتخار احمد گنجیال ولد ملک عطاءمحمدسکنہ قاسم پارک نے اپنے بیٹے یاسر ملک کے اغواءکے مقدمہ میں بھی شامل تفتیش کرنے کیلئے ڈی پی او سرگودھا کوکھلی کچہری میں ایک درخواست مورخہ20-12-17 کودی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain