حافظ آباد(بیورورپورٹ) اللہ تعالیٰ تجربوں سے سیکھتا ہے( نعوذ باللہ) سابق وفاقی وزیر صحت کا انتخابی کارنر میٹنگ میں کفریہ خطاب ۔خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر عوام میں شدید غصہ کی لہر دوڑ گئی،سائرہ فضل تارڑ نے اپنے بیان کی معافی مانگ لی ۔گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر صحت امیدوار این اے 87نے ایک انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین جانےں اللہ تعالیٰ تجربوں سے سیکھتاہے اور ہم بھی تجربوں سے سیکھتے ہیںحضرت علی ؓ کا قول ہے کہ کفرکا دور تو چل سکتاہے ظلم کا دور نہیں چل سکتا۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے اور وہ جس بھی انتخابی کارنر میٹنگ میں جاتی ہےں عوام شدیدردعمل ظاہر کررہے ہیں ۔عوام کا کہنا ہے کہ ن لیگ شدید دباﺅ کا شکارہے جس وجہ سے ان کے منہ سے کفریہ فقرے نکل رہے ہیں اور یہ نیم پاگل ہوگئے ہیں۔ عوام کا شدید ردعمل سامنے آنے پر سائرہ افضل تارڑ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں سے سیکھانے کی بجائے سیکھنا کہہ دیا وہ یہ کہنا چاہتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ تجربو ں سے سیکھاتاہے اور انسان تجربوں سے سیکھتاہے انہوں نے کہا کہ جس انسان میں ذرا سا بھی شعور ہے سمجھ ہے وہ سمجھ سکتا ہے کہ وہ کیا کہنا چاہتی تھیں،انہوںنے کہا کہ نہایت افسوس ہے کہ اس کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے پی ٹی آئی اور میرے مخالفین اس کو اچھا ل رہے ہیںجب مخالفین کو کوئی اور چیز نہیں ملی تووہ اس کو اچھال رہے ہیںیہ ایک حساس معاملہ ہے اورہمارے ایمان کا حصہ ہے میرے منہ سے جو غلط الفاظ نکل گئے میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوںاور اپنے مخالفین سے کہوںگی کہ اس کو نہ اچھالیں۔





































