تازہ تر ین

فلم بڑا میڈیا ‘ ٹی وی کی اہمیت سے بھی انکار نہیں:صائمہ اظہر

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ وماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ جس طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اسی طرح سچے فنکاروں کوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کے لیے ایک طریقہ کاربھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔ جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنے سے گریز کرتا ہے۔ جس کی وجہ اس کے اسٹارڈم میں کمی مانا جاتا ہے۔ مگرمیرے نزدیک شوبزمیں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوںکی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اورانہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکارکسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے سپراسٹارز شاہ رخ، سلمان خان اورامیتابھ کے علاوہ بہت سے اب توفلموں کے ساتھ ٹی وی پربھی خوب کام کررہے ہیں۔ اگرٹی وی پرکام کرنے سے ان کی شہرت اورمقبولیت میں کوئی کمی آتی تویہ مقبول فنکارکبھی بھی ٹی وی پرکام کرنے کوترجیح نہ دیتے۔ اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اب وقت بدل چکا ہے اورہمیں اپنی سوچ کوبدلنے کی ضرورت ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain