Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کرپشن کو تحفظ دو ہے ، طاہر القادری

    By Daily Khabrainجولائی 18, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (این این آئی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ روپے کی بے قدری سے ملکی قرضے اور کرپٹ اشرافیہ کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، قرضے 8 ہزار ارب سے بڑھ گئے اور 21 کروڑ عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں،دودھ اور صاف پانی کے ایک گلاس کی قیمت میں بہت تھوڑا فرق رہ گیا، لٹیروں اور راہزنوںکے درمیان قوم نے فرق کرنا ہے، باہر سے بچانے کیلئے کوئی نہیں آئے گا، اشرافیہ کو جیلوں میں بند کرنا کافی نہیں، ان کے حلق میں انگلی ڈال کر لوٹ مار کا مال نکالا جائے۔ماڈل ٹاﺅن کے قاتل شریف جونیئر کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔وہ گزشتہ روز بارسلونا میں پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداروں و کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کرپشن میں سزا یافتہ مجرموں کو ہیرو بنانے کا مطلب ملک و قوم سے غداری اور کرپشن کی حمایت کرنا ہے، کون نہیں جانتا شریف برادران نے عوام کے ووٹ کو نوٹ بنانے کیلئے استعمال کیا اور 30سالہ عرصہ سیاست میں قدم قدم پر ووٹ اور مینڈیٹ کی توہین کی،اشرافیہ کے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مطلب ہماری لوٹ مار اور ناجائز اثاثوں کو تحفظ دو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت تھی، انہوں نے کمیشن اور کک بیکس کیلئے موٹرویز،میٹرو بسیں اور اورنج ٹرین منصوبے بنائے، پاکستان کے غریب خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی ضرورت تھی انہوں نے لیپ ٹاپ اور سولر لیمپ بانٹے، غریب مریض کو سستے علاج اور ہسپتالوں کی ضرورت تھی انہوں نے سٹیل کی پلیں اور جنگلہ بسیں بنائیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کرپشن محض نیب کے ریفرنسز اور عدالتوں کے فیصلوں سے ختم نہیں ہو گی، کرپشن کا خاتمہ عوام، سول سوسائٹی، وکلاءاور ابلاغ عامہ سے وابستہ موثر آوازوں کے بلند ہونے سے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بیرون ملک مقیم نوجوانوں نے کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف جاندار اور شاندار مزاحمت کی،آج بیرون ملک کوئی کرپٹ کھلے عام سڑکوں پر چل پھر نہیں سکتا،پاکستان کے اندر بھی یہی سول سوسائٹی کا کردار ہونا چاہیے، لوٹ مار کرنے والوں کو پروٹوکول دینے کا نتیجہ ہے کہ پاکستان مقروض ترین ملکوں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا عوامی تحریک اس لیے اس نظام انتخاب کے خلاف ہے کیونکہ اس نظام میں کرپشن کرنے والے منی لانڈرنگ کرنے والے ڈیفالٹرز، سنگین جرائم میں ملوث عناصر بلاروک ٹوک انتخابی عمل کا حصہ بن جاتے ہیں۔ نظام کی اصلاح اور عوام کے متحرک ہونے سے کرپشن کنگز سے ملک و قوم کی جان چھوٹے گی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.