تازہ تر ین

پاکستانی فلموں کی تشہیر کیلئے بھارتی ڈسٹری بیوٹر میدان میں آگئے

ممبئی(شوبزڈیسک )پاکستانی فلموں کے معیارمیں بہتری،انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلیے پڑوسی ملک بھارت کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں میدان میں آگئیں ہیں۔پہلے مرحلے میں بالی وڈ کے سب سے بڑے فلمساز ادارے یش راج فلمز نے علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کوبیک وقت 25ممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کیا،تودوسری جانب نوجوان ہدایتکارنبیل قریشی کی فلم ” لوڈ ویڈنگ “ کو”زی اسٹوڈیوانٹرنیشنل “ نے دنیا کے بیشترممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ”طیفا ان ٹربل“ 20جولائی کوپاکستان سمیت بیشترممالک میں بیک وقت ریلیز کی جائےگی،جبکہ ” لوڈ ویڈنگ “ عیدالاضحیٰ کے موقع پرنمائش کیلیے پیش کی جائیگی۔

اس حوالے سے پاکستان میں شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین بھی اب ہماری فلموں اوران کے معیارسے متاثرہورہے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain