Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • عمان مین الفحل ٹرمینل نے دھماکے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا
    • پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت
    • بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کی پہلی مصنوعی دل والی خاتون نے ایسا کام کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    By Daily Khabrainجولائی 18, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک )موت سے لڑنے اورمصنوعی دل لگوانے والی پہلی خاتون مریضہ نفیسہ میمن نے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں چہل قدمی شروع کردی ، مصنوعی دل لگوانے والی خاتون کی چہل قدمی سے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں دیگر زیر علاج مریضوں کوبھی جینے کا حوصلہ ملااورانھوں نے پیغام دیاہے کہ بیماری سے نمٹنے کیلیے ہمت سے کام لیاجائے ،انسان ہمت کرکے بڑے بڑے کام کام کرسکتا ہے۔بیماری سے لڑنے اور میکنیکل ہارٹ لگوانے والی خاتون کی صحتیابی پر اسپتال انتظامیہ اورمصنوعی دل لگانے والی ٹیم کے ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل عملے نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ قومی ادارہ نے عالمی سطح پر شعبہ طب میں اپنی حیثیت کو منوالیا، اسپتال کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر نے اسپتال میں ڈاکٹر پرویز چوہدری کی سربراہی میں مصنوعی دل لگانے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں گزشتہ ہفتے 62سالہ نفیسہ میمن کا جو عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اوران کا دل صرف15فیصد کام کررہا تھا۔جس پر معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری اوران کی ٹیم نے خاتون کو مصنوعی دل لگانے کا فیصلہ کیا، مصنوعی دل اسپتال انتظامیہ نے اپنی مدد ا?پ کے تحت امریکی فرم سے منگوایا تھا جو مریضہ کو بلا معاوضہ لگایا گیا ہے۔ اسپتال کے ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرحمید اللہ ملک نے ایکسپریس کو بتایاکہ قومی ادارہ امراض قلب نے شعبہ طب کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کردی ہے ،قومی ادارہ امراض قلب میں معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹرپرویز چوہدری کی سربراہی میں مستند ٹیم موجود ہے آج مصنوعی دل لگوانے والی پہلی مریضہ خاتون نفیسہ نے قومی ادارہ امراض قلب کے ماہرین پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستانی ڈاکٹروں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ قومی ادارہ امراض قلب میں کمزور دل کے مریضوںکومصنوعی دل لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جو پاکستان کی تاریخ کا بڑا کارنامہ ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے نے مریضہ کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ اسپتال میں پہلی خاتون مریضہ کو مصنوعی دل لگانے کا کامیاب تجربہ رہا جس کو شعبہ طب کی تاریخ میں سراہا جارہا ہے۔ مریضہ نے بھی اپنی طبیعت کی بحالی پر اطمینا ن اورخوشی کا اظہار کیا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے

    پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت

    بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.